Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں قربتیں مزید بڑھنے لگیں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور اسرائیلی وزیراعظم نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا تین گھنٹے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یواے ای کے بعد وہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.