Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین پر پولیس تشدد

ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد میں ملوث اہلکار معطل کر دئیے گئے

سیدو شریف میں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار  3 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوات کے علاقے سیدو شریف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 3 خواتین کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ سوات میں مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھیں، گرفتار خواتین سے 19 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ خواتین کو مقدمے کے اندراج کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

گرفتاری کے وقت پولیس کی خواتین پر تشدد کرنے اور ان کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار گرفتار خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں تھپڑاور لاتیں بھی مارتے ہیں۔   واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او سوات نے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.