Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور:دو نایاب ٹائیگرز ہلاک کیوں ہوئے؟وجہ سامنے آگئی

لاہور کے چڑیا گھر میں نایاب سفید ٹائیگر کے 2 بچے وائرل انفکشن کے سبب ہلاک ہو گئے۔

 لاہور کے چڑیا گھر میں نایاب سفید ٹائیگر کے 2 بچے وائرل انفکشن کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر  کرن سلیم کے مطابق  دونوں بچوں کو نرسری میں رکھا گیا تھا اور وہ صحت مند تھے۔ تاہم وائرل انفکشن کی وجہ سے دونوں بچے تین ماہ کی عمر میں ہلاک ہوگئے۔

کرن سلیم کے مطابق سفید ٹائیگر کے دونون بچوں کی ہلاکت وائرل انفکیشن ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کو ماییکرو چیپ نمبر بھی لگایا گیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کے مطابق تین ماہ قبل سفید ٹائیگر کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے تھے۔ ایک بچہ کمزوری کے باعث پیدائش کے وقت ہی مر گیا تھا۔ سفید ٹائیگر کا ایک بچہ پیدائش کے ایک ماہ بعد ہلاک ہوا تھا جبکہ دو آج ہلاک ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.