Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 16 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری

افغانستان میں طالبان جنگجووں کے حملے میں 16سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آروں نے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجووں نے ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے کے نتیجے میں 16سیکیوٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد طالبان جنگجو دو فوجی اہلکاروں کو اغوا اور افغان فوج کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔افغان فوج کے ترجمان کے مطابق جس فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا وہ افغان خفیہ ایجنسی کے ماتحت ایک مقامی فورس تھی۔ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔افغان حکام کے مطابق قندوز کے مقامی طالبان کمانڈر نے فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان امن معاہدے کی مسلسل خلاف وری کر رہے ہیں۔دوسری جانب تاحال طالبان کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم قندوز کے کئی علاقوں میں طالبان کی حکومت قائم ہے جب کہ اس صوبے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور جنگجووں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.