Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یوم یکجہتی کشمیر:بالائی ہنزہ میں آئس ہاکی کا انعقاد، شرکا کی کشمیر یکجہتی ریلی

آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں ڈی سی ہنزہ کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بالائی ہنزہ کے گاوں غلکین گوجال میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔اس حوالے سے سنٹر ہنزہ سے درجنوں گاڑیوں کی ریلی غلکین کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن گوجال اور عوام کی تعاون سے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے مقامی سطح پر آئس ہاکی میچ کا اہتمام کیا گیا۔ میچ دیکھنے کیلئے خواتین اور علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے آئس ہاکی میچ میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پرپاکستان اور پاک فوج کے زندہ باد کے نعروں کے علاوہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.