Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی فائٹر کو 56 سیکنڈز میں ناک آؤٖٹ کردیا

مکس مارشل آرٹس مقابلے میں احمد مجتبیٰ نے بھارتی سرما راہول راجو کو ہرا دیا

سنگاپور:پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر دھول چٹا دی، مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی فائٹر راہول راجو کومحض 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔احمد ’ولورین‘ مجتبی نے راہول ’کیریلا کرشر‘ راجو کو 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔ سنگارپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی اوروہ ایک مکا کھاکر نیچے گر پڑا۔پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے آج کی فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کے نام کردی۔ احمد مجتبیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں مقابلہ جیتنے کے لیے اور آج کی فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.