Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی افریقہ کی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر حسن علی کی شاندار باؤلنگ پانچ شکار کیئے

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئ ہے جس کے بعد پاکستاتی ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 201 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے پانچ شکار کیئے

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 114 کے مجموعے پر پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.