Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خواتین ایف ایم ریڈیو پر فون کالز نہیں کر سکتیں جرگے نے فیصلہ سنا دیا

باجوڑ کے علاقے وارا ماموند میں ایک جرگے نے خواتین پر ایف ایم ریڈیو پر فون کالز کرنے اور ’صدائے امن مرکز‘ پر جاکر زچگی کے عوض وظیفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جرگے نے اس فیصلے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا بھی اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاؤ نے جرگے کے اس فیصلے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی رہنماؤں کو اگر کوئی اعتراضات تھے تو انہیں انتظامیہ سے بات کرنی چاہئے تھی نہ کہ خواتین پر اپنے طور پر پابندی عائد کردیتے، جس کا انہیں کوئی حق نہیں۔

فیاض شیرپاؤ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے جرگہ عمائدین کے ساتھ ایک اجلاس رکھا ہے جس میں انہیں فیصلہ واپس لینے پر رضامند کیا جائے گا۔ تاہم ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اگر جرگہ عمائدین نے انظامیہ کی بات نہ مانی تو پھر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا کہ باجوڑ اب صوبے کا حصہ ہے اور ضم ہوجانے والے اس ضلع میں صوبائی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مسائل بیان کرنے کیلئے اب مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بھی موجود ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.