Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کے عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں-امیر جماعت اسلامی سراج الحق

مردان(واجد ہوتی سے)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں 73 سال سے عوام نے سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹرز کے حکومت دیکھیں مگر عوام کے لئے بے سود۔ امریکہ،برطانیہ اور آ ئی ایم ایف کے غلامی سے نجات اسلامی نظام میں پنہاں ہیں۔پاکستان کی موجودہ حکومت کے 950 دن مکمل ہوئے مگر پھر بھی ناکامی کا سامنا ہے اور پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کامنہ بولتا ثبوت کشمیر پر سودابازی ہے۔انہوں نے برملا کہا کہ لوگ عمران خان کو یوٹرن خان کے نام سے خوب جانتے ہیں کیونکہ اس نے دوران وزارت عظمیٰ اپنے وعدوں اور باتوں سے پیچھے ہٹ کر سینکڑوں یو ٹرن لئے ہیں۔ پاکستان کے85فیصد عوام گندہ اور مضر صحت پانی پی رہے ہیں اسی طرح حکومت کی پٹرول پر 64 روپے خرچہ آتا ہے مگرنہتے عوام کو پٹرول 112 روپے پر فی لیٹر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کی جس کی وجہ سے روز بروزجرائم میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت کی کرسی کو آئے سے سنبھالتے ہوئے حکومت سے کسانوں اور مزدوروں کوکوئی فائدہ نہ ہوا۔امیر جماعت سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بنی گالہ کے ہرقسم سہولیات سے اسائشی محل میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ہے،وہاں پرغربت کا سایہ تک نظر نہیں آتا ہے اس لئے عمران خان کو عوام کے مشکلات کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے اور کہتے ہے کہ غربت میں کمی آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دُگنا اضافہ ہوا ہے مگر ہماراحکومت خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر سراج الحق نے چند قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن ہے کہ مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری، اور کرپشن کو ختم کیا جائے۔ سرکاری ملازمین کو پنشن نہ ملنے کے سرکاری منصوبے کا مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنشن کے مسائل حل نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ حکومت ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز ریلیز کی جائیں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ضلع مردان کے بڑے ہسپتال مالی مشکلات اور استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہمیں پی ڈی ایم کے فیصلے نا منظور ہیں کیونکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کامشن عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہیں۔ کشمیر کی آزادی ہمارا فرض ہے نیاپاکستان بنانے والی موجودہ حکومت نے پرانے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔عبدالولی خان یونیورسٹی کے تمام فیسیں کم کی جائیں اور یونیورسٹی کے فنڈز جاری کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.