Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ لاہور،اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر گفتگو کی

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس کے دوران سینیٹ الیکشن کی تیاریوں اورصوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے عوامی ریلیف کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات بارے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اورمتعلقہ حکام ان کو بریف کریں گے۔ عمران خان کو خوراک کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیر خوراک علیم خان، وزیراعظم کو متعدد امور اور گندم کی امدادی قیمت بارے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.