Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حج سے متعلق ابھی تک کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا،وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان یا کسی بھی ملک کے لیئے کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورنو ر الحق قادری کا کہنا تھا کہ اگر حج کورونا ایس ا و پیز کے تحت ہوا تو اس کے لیئے تیار ہیں تمام حجاج کرام کو ویکسین لگائی جائے گی مگر اس ضمن میں ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انتظار کریں انتظار کریں ۔

انہوں نے کہ سعودی حکومت کا ابھی تک کسی بھی ملک سے حج سے متعلق کوئی ایم او یو سائن بھی نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.