Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو محکمہ قانون کا قلمدان بھی مل گیا

اکبر ایوب خان صرف میٹرک پاس ہیں

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دیے دیا گیا ۔  وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفے کے بعد محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اکبرایوب کو اس سے  قبل گزشتہ سال  ضیاء اللہ بنگش کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا تھا  تاہم ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے اورسوشل میڈیا پرتنقید کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت واپس لے کر ان کو محکمہ بلدیات دیا گیا۔

صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعد اکبرایوب کو محکمہ قانون کا بھی اضافی چارج دیاگیا ، وزیر قانون سلطان محمد خان کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔   صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا   کہ پارلیمانی سیاست میں تجربہ بہت اہمیت رکھتا ہے، اکبر ایوب کو جوبھی وزارت دی گئی انہوں نے بہتر پرفارمنس دی، توقع ہے اکبر ایوب وزارت قانون بھی بہتر چلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.