Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک  نے بیٹے کیلئے ٹکٹ مانگنے کے الزامات کی تردید کردی

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک  نے بیٹے کیلئے ٹکٹ مانگنے کے الزامات کی تردید کردی۔  نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت خٹک کا کہنا تھاکہ وزیر دفاع اور اپنے بھائی پرویز خٹک کے ساتھ اختلاف ضمنی الیکشن کے ٹکٹ پر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کبھی بیٹے کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی وزارت میں قواعد وضوابط کے برعکس ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہورہی تھی اور فنڈز غیرمنتخب لوگوں کو دیے جا رہے ہیں۔

لیاقت خٹک کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی مثبت جواب نہیں ملا جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باتیں کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جیت پر جشن نوشہرہ کے عوام نے منایا اور میں نے کوئی الیکشن مہم نہیں چلائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.