Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں اپوزيشن نے سينيٹ کی 2نشستوں کی پيشکش مسترد کردی

خیبرپختونخوا میں متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت کی جانب سے 12 میں سے دو نشستیں لینے کی پیشکش مسترد کردی۔ پارلیمای لیڈر اے این پی سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 45، 46 اپوزیشن ممبران کو 2 نشستیں دے رہے ہیں۔ کیا وہ صحیح پیشکش کر رہے ہیں؟ انہوں نے جو پیشکش کی اسے مسترد کرنا ہی تھا۔

دوسری جانب صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ جو نمبر ہیں اس کے مطابق ہم نے اپنے امیدوار کھڑے کیے، اپوزیشن نے زیادہ کھڑے کیے ہیں۔ اس پر بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کل اگر نقصان ہوا کسی بھی طرف سے تو یہ جمہوریت کے لیے نیگ شگون نہیں ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکمران اتحاد کو 99 اور اپوزیشن اتحاد کو 43 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ایوان میں موجود 3 آزاد اراکین کی حمایت اپوزیشن حاصل بھی کرلے تو 2 سے زیادہ سینیٹر نہیں بنا سکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.