Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا  آغاز  20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، لاہور قلندرز کا ایک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کے اب تک کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.