Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ مجھے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔ براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.