Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شانگلہ: جیپ گہری کھائی میں گرنے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

ضلع شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں جاگری،  حادثے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شانگلہ کے علاقے شہتوت میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار رحیم زادہ، اس کا بیٹا اور ہمشیرہ بھی شامل ہیں، پولیس اہلکار رحیم زادہ انسدادپولیو مہم کےلیےگھر سے رانیال جارہا تھا، حادثے میں جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائےحادثے میں پہنچی،تنگ اور دشوار گزار راستے کے باوجود ٹیم نے لاشوں اور زخمی کو سخت جدوجہد کے بعد نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج شدید زخمی بھی دم توڑ گیا۔

جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد یوسی رانیال کے رہائشی تھے، گاؤں رانیال میں جب اس اندوہناک خبر کی اطلاع ملی تو متاثرہ گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.