Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خيبرپختونخوا: ہفتے میں 2دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ

خيبر پختونخوا حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت کے اعلاميہ ميں کہا گيا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ اور مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو تجویز دی تھی کہ ملک میں صوبوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے 5ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 83 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق کرونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپيل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.