Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ، اے ٹی سی جج، اہلیہ اور 2 بچوں سمیت شہید

شہید جج کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کا الزام سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف آفریدی پر عائد کر دیا

پشاور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات تھے جبکہ ان کی پوسٹنگ 13 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جج آفتاب آفریدی، ان کے دو بچوں اور اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب شہید جج کے بیٹے عبد الماجد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف آفریدی سمیت 6 افراد پر اپنے والد کے قتل کا الزام عائد کیا اور وجہ قتل ذاتی دشمنی بتائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.