Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف آئی اے نے جہانگیر اور علی ترین کو آج طلب کرلیا

جہانگیر ترین جب چاہیں وفاق اور پنجاب حکومت کا دھڑن تختہ کر دیں: رانا ثنا

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے  پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے دونوں کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے  جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

رانا ثنا کا بیان

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جہانگیر ترین کی جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں ان کا دھڑن تختہ کر دیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں جہانگیر ترین کی دائیں اور بائیں جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں گے دھڑن تختہ کر دیں گے، انہیں پورے ملک میں جہاز بھی گھمانا نہیں پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کو پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.