Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلاول بھٹو نے شاہد خاقان کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس  میں دیگر امور سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکاء کو پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد انہوں نے شوکاز نوٹس کوپھاڑ کر پھینک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔ اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیےکرتے ہیں، عزت سے بڑھ کرکچھ نہیں۔

یاد رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جس پر پی پی پی نے سخت ردعمل اور اے این پی نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا ‏اجلاس گھنٹوں جاری رہنے کے بعد آج تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹونےٹوئٹ کےساتھ سی ای سی ایجنڈابھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ‏ایف ڈیل، اسٹیٹ بینک آرڈیننس ایجنڈے، کشمیرپرپی ٹی آئی کی الجھاؤکا شکارپالیسی ایجنڈےمیں ‏شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ کہ پی ڈی ایم ٹوٹی توذمہ دار ن لیگ ہوگی ‏ہم نےپی ڈی ایم بنائی ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ڈی ایم کوبرقراررکھناچاہتی ہےتواپنی طرزسیاست بدلے، پوراملک ‏جانتاہےپی ڈی ایم میں بیٹھ کرطنزکےتیرکون چلارہاہے جولوگ پی ڈی ایم کوتوڑناچاہتےہیں ان ‏کوبےنقاب کریں گے، پی ڈی ایم برابری اور ایک دوسرے کےاحترام کےساتھ چل سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.