Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شانگلہ، سفاک ملزمان نے والد کو تین بیٹوں سمیت قتل کر دیا

شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقہ بگیاڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔

پولیس تھانہ الوچ کے ایس ایچ او عثمان علی کے مطابق نامعلوم ملزمان گل زرین کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گھر سربراہ گل زرین اس کے تین بیٹے زید رحمان، عطاءالرحمان اور فیض الرحمن موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایس ایچ او کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تمام لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پورن منتقل کر دیا گیا جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لواحقین نے ابھی تک کسی پر دعویداری نہیں کی تاھم کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علاقے کی جیو فینسنگ کی گئی ہے اور موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.