Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک لبیک کا احتجاج، ملک کے کچھ شہروں میں سڑکیں بلاک

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک کے کارکنوں نے ملک کے اہم شہروں کی مرکزی شاہرائیں بلاک کر دی ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن، حب ریور روڈ، اسٹار گیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق  بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں اور شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جب کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ پر دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ حسن اسکوائرپل کےنیچے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور  یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال ہے جب کہ  ٹاورچوک پرسڑک کھول دی گئی ہے۔

لاہور کی صورتحال

دوسری جانب لاہور میں  شاہدرہ چوک اور  ٹھوکرنیازبیگ کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا ہے جب کہ بھٹہ چوک،شنگھائی فلائی  اوور اور چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس کے علاوہ ٹھوکرنیازبیگ پرراستہ کلیئر ہونےکے باوجودگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ گزشتہ روز شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ٹھوکرنیاز بیگ پرلوگوں نےرات گاڑیوں میں سو کرگزاری۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.