Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

0 107

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، عاطف خان، فیصل امین گنڈا پور ،شکیل خان اور فضل شکور کل بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق عاطف خان، فیصل امین،شکیل خان اور فضل شکورکو بطور وزیر کابینہ میں شامل کیا جائےگا،چاروں ایم پی ایز کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔  عاطف خان اور شکیل خان کو گزشتہ سال کابینہ سے برطرف کیا گیا تھا جب کہ فیصل امین، علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔

چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔ کامران بنگش کے مطابق حلف اُٹھانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈاپور شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.