Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جہانگیر ترین کے حامی ارکان کا وزیراعظم کو خط

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کےنام خط لکھ کرکیس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانےکا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی نےوزیراعظم کےنام خط میں لکھا ہےکہ جہانگیرترین کےنام اور ساکھ کو متاثرکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اراکین کا کہنا ہےکہ مخالفین ایک منصوبےکے تحت جہانگیرترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ سمجھتےہیں کہ جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کر رہے ہیں، وہ کسی تحقیقا ت کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خط پر ایم این ایز راجا ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.