Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کی سمری منظور کرلی

وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی، وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے مذہبی سیاسی جماعت پر پابندی کی منظوری دیگی۔

 

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو پیر کے روز حفظ ماتقدم کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا گیا، کئی مقامات پر احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا تھا۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھیجی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹی ایل پی کارکنوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، پر تشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے 2 ہزار 63 کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف 115 ایف آئی آرز  درج کی جاچکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے بھیجی گئی سمری منظور کرلی، وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے ٹی ایل پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی۔

رپورٹس کے مطابق سندھ سے 228، اسلام آباد سے 45، خیبرپختونخوا سے 193 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں، گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.