Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعدرضوی کا کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کےنام پیغام

تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیرحافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئرکیا ہے۔

تحریری بیان میں حافظ سعد رضوی نے اپنی جماعت کی شوریٰ ممبران کے نام پیغام میں اپیل کی ہےکہ  ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔  سعد رضوی نے اپیل کی ہےکہ  تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے اپنےگھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سےمکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے اپیل کی ہےکہ مرکز و مسجد رحمت العالمینؐ کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔

دوسری جانب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک لبیک کے مرکزی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثےمنجمد کیے جانےکی کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت کی جا رہی ہے، کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ای ای کے تحت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.