Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پختونخوا میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عمل ہو سکے۔

تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ گزشتہ روز ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر امتحانات 17 جون سے ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اول تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.