Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، زنڈو میں بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، اغواء کار فرار –

سات سالہ عائزہ دختر ظفر علی کو دکان جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی –
بچی کے شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہوئے اور اغواء کارفرار ہونے میں کامیاب ہوئے، مقدمہ درج-

مردان (نمائندہ اخبار خیبر) مردان، زنڈو میں بچی کواغواء کرنے کی کوشش ناکام، بچی کے شور مچانے سے مقامی لوگ مدد کیلئے پہنچ گئے اور اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے نامعلوم اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقہ زنڈو میں سات سالہ عائز ہ دختر ظفر علی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی بچی گھر سے دکان جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم اغواء کاروں نے اُن کو اُٹھانے کی کوشش کی جس پر عائزہ نے شور مچا یا اورمقامی لوگ جمع ہونے پر نامعلوم اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ بچی کے خاندان کا تعلق ضلع بونیر سے ہے اور یہ لوگ کافی عرصے سے علاقہ بدری کی زندگی گزار رہے ہیں اور اب زنڈو مردان میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بچی کے خاندان والوں کو پہلے بھی کئی دفعہ دھمکیاں دی گئیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور نامعلوم اغواء کار کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.