Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام چینی بدستور 110 روپے کلو خریدنے پر مجبور

حکومتی دعوؤں کے باوجود  بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سستی چینی کے لیے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے۔ روپرٹ کے مطابق لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور  بڑی مشکل سے  آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے  مل رہی ہے جب کہ عام اسٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی  انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب  ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ دکانوں پر 85 روپے کلو چینی کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو دستیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے  جب کہ ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے عدم تعاون سے چینی کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.