Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئٹہ: سریناچوک دھماکہ, 50کلو دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا

کوئٹہ: شہر میں گزشتہ رات مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکےکا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔  پولیس کے مطابق دھماکےکے مقدمے کے اندراج کے لیے مراسلہ سی ٹی ڈی تھانے بھجوایا جارہا ہے اور  دھماکے کی جگہ کو کرائم سین قرار دے کر سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور 10 افراد زخمی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کےزرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

لوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔ حملہ آور گاڑی میں موجود تھا جس نے ممکنہ طور پر سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہونے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔ پولیس کی جانب سے ہوٹل کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پہلو سے اس کی تفتیش کی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جمعرات 22 اپریل کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت دیں ہیں کہ دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کریں اور معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.