Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دريائے سوات کنارے 3لاکھ پودے لگانے کے منصوبے کا آغاز

وادی کے حسن کی بحالی کیلئے محکمہ جنگلات نے پودے لگانے کے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ منصوبے کے تحت دریا کنارے 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس سے ماحول کی بہتری میں مدد ملے گی اور اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات نے عوام میں مفت پودے تقسیم کرنے کیلئے جگہ جگہ بڑی بڑی نرسریاں بھی قائم کردی ہیں۔

ایس ڈی ایف او شریف اللہ خان کا کہنا ہے کہ شیرپلم ریور بینک پر ابھی تک 17 ہزار پودے لگ چکے ہیں جس کا مقصد ہے کہ دریائے سوات کا حسن بحال کرنا، زمینی کٹاؤ روکنا اور ماحول کو موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رکھنا ہے۔ سوات کے لوگ بھی اپنی زمين کو سرسبز بنانے کیلئے پُرعزم نظر آتے ہيں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی سے کافی نقصان پہنچا ہے اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم درخت لگائيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.