Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان:شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے پرمقدمہ درج

0 817

شمالی وزیرستان میں شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے اوربدھ کو عیدالفطر کے اعلان پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔ منگل کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج بروز بدھ مورخہ 12 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے سے مسجد سے عید کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حکم پر تھانہ میرعلی میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

میرعلی میں کچھ افراد نے چاند دیکھنے کی شہادت دی اور مقامی عالم نے ان کی شہادت پر شوال کے چاند دیکھنے اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے عید کا اعلان کردیا۔اے ایس آئی محمد نعیم کی مدعیت میں ان تمام افراد کے خلاف باجرم 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی پولیس نے عیدالفطر کے غلط اعلان  کرنے پر قاری محمد رومان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.