Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غزہ پر اسرائیلی حملے, جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 132 ہوگئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 132 ہوچکی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی اور عرب سفارتکاروں کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کے مطالبات کے باوجود اسرائیلی جنگی جہازوں کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ فلسطین کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ پر فضائی حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

مقامی افراد نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے بحیرہ روم سے شیلز فائر کیے تاہم کوئی بھی محصور پٹی پر نہیں لگا۔ فلسطینی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اسرائیلی جہازوں کی بمباری سے مسجد تباہ ہوگئی، ملٹری ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔ فلسطین کے طبی حکام کا کہنا تھا کہ غزہ میں پیر سے اب تک 32 بچوں اور 21 خواتین سمیت 132 افراد جاں بحق 950 زخمی ہو چکے ہیں۔ب حماس کا اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسرائیل کے دو اہم جنوبی شہروں میں غزہ سے راکٹ حملوں کے انتباہ کے لیے سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے ہلاک ہونے والے 8 افراد میں 2 بچوں سمیت 6 شہری بھی شامل ہیں۔ اتوار کو اس تمام صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل بائیڈن انتظامیہ کے ایلچی ہادی امر اسرائیل روانہ ہوئے۔

اسرائیل میں امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ تمام کوششوں کا مقصد پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

سفارتی ہلچل

مصر سیز فائر کی کوششوں میں خطے کی قیادت کر رہا ہے۔ مصری سیکیورٹی کے دو ذرائع نے کہا کہ قاہرہ مزید مذاکرات سے قبل دونوں فریقین سے سیز فائر پر زور دے رہا ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں محاذ آرائی کو ختم کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں ‘اشتعال انگیزی’ کو روکنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘جمعہ کو بات چیت حقیقی اور سنجیدہ راستہ اختیار کر چکی ہے اور مصر، قطر اور اقوام متحدہ کے ثالثین امن کی بحالی کے لیے تمام فریقین سے روابط بڑھا رہے ہیں، تاہم اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے’۔ جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے بھی فریقین سے سیز فائر اور مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب 2 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں، جن میں سے تقریباً نصف کو میزائل ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا جبکہ 350 غزہ کی پٹی میں گرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.