Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تاریخ میں توسیع

کرونا وائرس کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تاریخ میں 23مئی تک توسیع کر دی۔ وزارت تعلیم نے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزارت تعلیم کے مراسلہ کے مطابق نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) احکامات کے تحت تعلیمی ادارے اب 17 تا 23مئی بند رہیں گے۔ اطلاق سرکاری، نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ پر بھی ہوگا۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی. سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.