Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی اطلاع دی

فواد چوہدری نےکہا کہ ‏کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور اس حوالے سے ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف نے بلیک لسٹ میں نام موجود ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم گزشتہ ہفتے بیرون ملک روانگی کے لیے جب شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن لیڈر واپس گھر روانہ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.