Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چمن کے بوغرہ چوک پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق

چمن میں دھماکےکے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا  موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔ چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.