Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زرمبادلہ کےذخائر 23ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے بجلی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بجلی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اسٹیسٹ بینک سے قرضہ نہیں لیا۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر23 ارب ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپورٹ شعبے میں تیزی نظرآرہی ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوجائے گی جبکہ رواں سال 4 فیصد معاشی شرح حاصل کریںگے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال صرف مارچ کے دوران 3.2 ارب ڈالر کی ايکسپورٹ ريکارڈ کی گئيں جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال کے اختتام تک زیادہ گروتھ ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےاسٹیٹ بینک سے کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا۔ ماضی میں مسلم لیگ نون کی حکومت اسٹیٹ بینک سے زیادہ نوٹ چھاپ کر 7ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ نون لیگ کے دور میں مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنھبالا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.