Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات سمیت سرحد پار دہشت گرد قیادت اور تنظیموں کے دوبارہ جمع ہونے کے معاملےکاسنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسزپبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)  کے مطابق  اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر غور اور عالمی،علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کہا گیا کہ امید ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی اور توقع ہے افغانستان امن دشمنوں کو جگہ نہیں دے گا۔

آرمی چیف نے ابھرتے سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔  کورکمانڈرز کانفرنس میں  ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فورم کو چیلنجز سے نمٹنے کےلیے آپریشنل ضروریات اور حکمت عملی سےآگاہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاگیا، فورم نے خیبرپختونخوا کے نئے اضلاع میں بھی صورتحال کا جائزہ لیا ، فورم نے بلوچستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ان علاقوں میں سماجی اقتصادی ترقی کی تیز رفتار پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.