Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کا حکم

کوئٹہ: احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی جب کہ سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال  کو عدالت نے بری کردیا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگاکرپشن کیس میں6 مئی 2016کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے گھر سے 64کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے جب کہ کیس میں گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.