Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عالمی دن برائے ایمرجنسی کے حوالے سے ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (‏ریسکیو1122) صوبے میں تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی ایمرجنسی سروس ہے، عالمی دن برائے ایمرجنسی کے حوالے سے ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ریسکو1122 اس وقت صوبے کی سب سے بڑی ایمرجنسی سروس ہے جو انسانوں کے ساتھ ساتھ تمام جانداروں کو یکساں خدمات فراہم کررہی ہے، ریسکیو1122 نے آغاز سے اب تک مختلف نوعیت کی تقریباً 5 لاکھ ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ہیں جس میں 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد میڈیکل، 1 لاکھ پانچ ہزار ٹریفک حادثات، 17 ہزار آگ لگنے کے واقعات، 10 ہزار جرائم، 1 ہزار عمارت گرنے، 2 ہزار ڈوبنے، 800 مختلف نوعیت کے دھماکوں اور 15 ہزار دیگر ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ہیں، ریسکیو1122 نے 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد زخمیوں اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 نے پاس کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے جدید ترین آپریشنل گاڑیاں، مشینری، آلات اور پیشہ وارانہ تربیت سے لیس اہلکار موجود ہیں جو بروقت عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے شب وروز موجود رہتے ہیں، ریسکیو1122 نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف بھی فرنٹ کردار ادا کیا اور 8 ہزار سے ایمرجنسیز میں 13 ہزار کے قریب افراد کو بحفاظت ہسپتال و قرنطینہ سنٹر منتقل کیا، ریسکیو1122 نے کسی بھی بڑی ایمرجنسی یا وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) موجود ہے جس میں منی لیبارٹری، منی آپریشن تھیٹر، بلڈ بینک، کارڈیک مانیٹر، آئی سی یو اور ایک وقت میں 20 کے قریب افراد کے لیے او پی ڈی کی سہولت سے لیس ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.