Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج ریجنل پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس کی

٭ انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی صوبے کے ریجنل پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس-
٭ کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی خدمت کو بہتر کرنے کے لیے پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال۔
٭ 12462.216کلو گرام منشیات اور 13997شراب کی بوتلیں برآمد۔
٭ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث 27103ملزمان گرفتار۔
٭6213سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران29823مشتبہ افراد گرفتار، 8642کی تعداد میں اسلحہ اور 289615کارتوس برآمد۔
٭ 31396سنیپ چیکنگ کے دوران 29351مشتبہ افراد گرفتار۔
٭ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مروجہ قوانین کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آئی جی پی
٭ صوبے میں قائم امن اور خوشحالی کے سفر میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پی
٭ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ عوام کو خدمات ان کی دہلیز پر بہم پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی پی
٭ کورونا وباءسے بچاﺅ میں خیبر پختونخوا پولیس کا کردار مثالی ہے۔ آئی جی پی
(پریس ریلیز)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج ریجنل پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کی، جس میں صوبے میں رواں سال کے دوران امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ریجنل پولیس افسروں نے آئی جی پی کو اپنے اپنے ریجن میں امن و امان، دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی کو منشیات اور اسلحہ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران 12462.216کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ جس میں 11420.745کلو گرام چرس، 408.025کلو گرام افیون، 413.027کلو گرام ہیروئن، 220.419کلو گرام آئس اور 13997بوتلیں اور 2510لیٹر شراب شامل ہیں۔ آئی جی پی کو مزید بتایا گیا کہ اس دوران منشیات کے کاروبار میں ملوث 13217 ملزمان گرفتار بھی کئے گئے۔ اسی طرح سے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے بارے میں بتایا گیا کہ اب تک 823 رائفلز، 2689شاٹ گن، 15267پستول، 828922کارتوس،1172 کلاشنکوف، 186کلاکوف، 118ہینڈ گرینیڈ، 40 سٹین گن، 02راکٹ لانچر، 30310 ڈیٹونیٹر، 2057 ڈائنامائٹس اور 2 عدد بم برآمد کئے گئے ہیں۔ جبکہ 13886 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پی کو بتایا گیا کہ اس سال کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف 6213 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے، جن میں 29823جرائم پیشہ افرادگرفتار کرکے ان سے 8642کی تعداد میں اسلحہ اور 289615کارتوس برآمدکیے گئے۔ اسی طرح سے آپریشنز کے دوران 103298گھروں اور 33792ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی پر باالترتیب4631اور 517مقدمے درج کیے گئے۔ آئی جی پی کو مزید بتایا گیا کہ صوبے میں 31396مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران 29351مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 6442عدد اسلحہ اور 243432عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔ اسی دوران قانونی دستاویزات کے بغیرغیرقانونی طور پر مقیم 447افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت 422ایف آئی آر درج کی گئیں۔ آئی جی پی کو مزید بتایا گیا کہ لاﺅڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 397مقدمات درج کرکے 405افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی عرصہ میں 14413بس اڈوں کی چیکنگ کے دوران 16مقدمات درج کئے گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے پولیس اقدامات کی تعریف کی اور کانفرنس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور صوبے میں قائم امن اور خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف پولیس اہلکار فرنٹ لائن کاکردار نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ ادا کررہے ہیں اورکہا کہ پولیس اہلکاروں کو حفاظتی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہر آزمائش کی گھڑی میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو منواکر وابستہ توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں سمیٹتی رہے گی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
پشاور 28 مئی 2021 ٹیلی فون نمبر۔9213688

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.