Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا سے متاثرہ اضلاع میں ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز،سکول کالجز اور جامعات 7 جون سے کھلیں گے

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں بدستور کمی آنے کے ساتھ ہی تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلانات کردئیے گئے،محکمہ ابتدائی و ثانوی اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلوں کے مطابق ایس اوپیز کے تحت تمام نجی اور سرکاری سکول،کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا اغاز پیر کے دن سے ہوگا،
صوبے کے مزید 4 اضلاع میں پیر سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی گئی جن میں ایبٹ آباد، دیر لوئر، باجوڑ اور مانسہرہ میں سکولز شامل ہیں،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی شرح 5 فی صد سے کم اضلاع میں پہلے سے ہی سکولز کھول دئیے گئے تھے تاہم پشاور اور ضلع مردان میں سکولز فی الحال نہیں کھولے جارہے۔۔۔۔محکمہ تعلیم کے مطابق اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 30 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.