Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا: ’کم شرح والے اضلاع میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے‘

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں جاری ماس ویکسی نیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے، جون میں سائنوفارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔

این سی او سی کا کہناہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔کچھ روز قبل این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقے جہاں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور دو ماہ بعد فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.