Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوبائی وزیر داخلہ کابلوچستان اسمبلی واقعے کی تحقیقات کا حکم

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کا تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو استعمال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.