Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد کی گئی۔

پشاور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب میں پی پی پی پختونخواہ کے صدر محمد ہمایوں خان، جنرل سیکرٹری شجاع خان،سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک طماش خان،سلیم خان،طاہر عباس،فرزند وزیر شعیب خان۔نعیم خان۔ذوالفقار علی۔انورزیب کامریڈ۔شاہ ذوالقرنین۔سمیع خان راشد افریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی،پی پی پی خیبر پختونخواہ رہنماؤں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹااس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی مانگی گئی،پی پی پی خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کی ان عظیم مدبر رہنماوَں میں سے ایک تھیں،ہم بی بی شہید کے کردار کی پیروی کریں گے۔وہ بے نظیر تھیں وہ بے نظیر ہے اور وہ بے نظیر رہیں گی ان کا کوئی ثانی نہیں پاکستان کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ، فلسفے اور نظریہ کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو شہید محترمہ کی سوچ اور نظریہ پر عمل پیراہے،بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد دیکھ کر محترمہ بے نظیر بھٹو بھی فخر کررہی ہونگی محترمہ بے نظیر بھٹو  نے ملک اور جمہوریت کی خطر اپنی جان کی قربانی دی.اج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پیروی کریں گےصوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان نے سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید بہت عظیم اور دلیر خاتون تھیں ملک و قوم کے لئے عظیم الشان خدمات ناقابل فراموش ہے۔ سانحہ کارساز کے بعد تمام تر خطرات کے باوجود بی بی شہید نے قوم کی خدمت جاری رکھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سمجھوتہ کرنے کے بجائے ملک کی بقا کی جنگ لڑی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہادری جرت اور ملک و قوم کے لئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جس نظریہ پر عمل پیراہے وہ عین پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.