Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اقوام متحدہ کی منشیات اور جرائم کنٹرول کے ادارے (UNODC) کی جانب سے 20 بلٹ پروف گاڑیوں کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا گیا

(پریس ریلیز) آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں اقوام متحدہ کی منشیات اور جرائم کنٹرول کے ادارے (UNODC) نے خیبر پختونخواپولیس کو ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کو 20 بی 6 (B6) لیول بلٹ پروف پک آپ حوالے کیں۔
واضح رہے کہ ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کے خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنے اور پولیس اہلکاروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کی 20 ڈبل کیبن گاڑیوں کی B6 لیول بلٹ پروفنگ کے لیے یو این او ڈی سی کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت تمام گاڑیوں کو بلٹ پروف بنایا گیا جو کہ آج خیبر پختونخوا پولیس کو ضم شدہ اضلاع میں سی ٹی ڈی یونٹ کو ڈیوٹی کے لیے حوالہ کی گئیں۔
اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ضم شدہ اضلاع میں پولیسنگ سے متعلق درپیش چیلنجز اور تیزی سے بدلتے حالات کا قبائلی اضلاع کے امن و آمان پر انداز ہونے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ آئی جی پی نے وفد کے ارکان کو ضم شدہ اضلاع میں موثر پولیسنگ کے حوالے سے17ہزار لیویز اور خاصہ داروں کو بنیادی تربیت سے آراستہ کرنے اور وہاں پر سی ٹی ڈی یونٹوں کے قیام سے متعلق اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے قبائلی اضلاع میں خواتین کو پولیس میں زیادہ تعداد میں بھرتی کرنے کے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ آئی جی پی نے جرائم کے سدباب اور عدالتوں سے سزا دلوانے کے لیے فورنزک سائنس لیبارٹری کی اہمیت و افادیت اور اس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے بارے میں بھی بتایا ۔ آئی جی پی نے ضم شدہ اضلاع کی پولیس کی 20 گاڑیوں کی سٹیل پلیٹنگ کرنے پر یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا پولیس اور یواین او ڈی سی کے مابین باہمی اشتراک اور تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔
وفد کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے ضم شدہ اضلاع میں خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے امن و آمان کے قیام کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اپنے ادارے کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کی دیگر شعبوں میں بھی تیکنیکی وفنی تعاون کا یقین دلایا۔
9رکنی وفد کی قیادت پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرمس انڈرولا کیمی ناراکررہی تھی۔ جبکہ دیگر ارکان میں نائب سفیر ڈینیل کلاوس، ریجنل سیکیورٹی ایڈوائزر ای یو ایڈورڈسولگ، ای یو ڈیلیگیشن ارشد رشید، کنٹری نمائندہ یو این او ڈی سی جیمیری میلسم، یو این او ڈی سی سید ارسلام، سیکیورٹی آفیسر (ر)کرنل احمد سعود اور ڈی جی ریسرچ نیکٹامحمد علی بابا خیل شامل تھے۔
اس موقع پر 20 بلٹ پروف گاڑیوں کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں جانب سے شیلڈ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.