Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرانی دشمنی نے سات افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چمکنی کے علاقے چوہا گجر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، مقتولین میں جلال، سلمان، سلیم، حبیب اللہ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو شامل ہیں، وقوعہ کے وقت گھر کا سربراہ ابراہیم گھر پر موجود نہیں تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جائے حادثے سے پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئےاے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

پولیس کا کہناہےکہ واقعہ زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا جس میں ملوث چار ملزمان کوحراست میں لے لیا جب کہ دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.