Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوھاٹ میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ۔مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت کی سنا دی گئی.

پشاور(واجد ہوتی) کوھاٹ میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنٹرل جیل پشاور میں سخت سیکیورٹی میں سنا دیا گیا۔ مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت کی سنا دی گئی.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مختصر فیصلہ سنایا۔ سیشن جج سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی سماعت کی۔میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔عاصمہ رانی زخمی حالت میں مرنے سے پہلے ویڈیوں بیان میں ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا تھا۔جبکہ دو ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا گیا۔
مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.