Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس

بالی ووڈ انڈسٹری کو 65 سے زائد فلمیں دینے والے دلیپ کمار بھارت کےشہر ممبئی میں انتقال کرگئے۔ سپرہیرو کے انتقال کی خبر ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں ان کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کیا۔ ایک ہفتےقبل برصغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 دلیپ کمار نے 1944 میں جوار بھاٹا میں ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ 1949 کی ہٹ فلم تھی جس نے دلیپ کمار کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا دیا تھا۔

دلیپ کمار کے نام سے مشہور یوسف خان 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے۔ شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے1998 میں نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

دلیپ کمار1940 سے 1960کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھائے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے دلیپ کمار کی وفات پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہترین اداکار، ایک عاجز انسان اور عظیم شخصیت تھے۔  صدر مملکت نے دلیپ کمار کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ تعزیت بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹریجڈی کنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ  دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے آغاز کے وقت فنڈز اکٹھا کرنے کے سلسلے میں ان کی فراخدلی کو کبھی نہیں بھول سکتا، یہ ایک مشکل وقت ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباشریف نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا اور آج لیجنڈ کی صورت دنیا سے رخصت ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.